بیجنگ: پاکستانی گندھارا آرٹ کی رواں سال چین کے دارالحکومت کے مشہور پیلس میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا کہ امید ہے کہ ہم اس سال پیلس میوزیم میں پاکستان کے گندھارا آرٹ کی ایک اہم نمائش کا آغاز کریں گے۔
سیاحت اور ثقافتی صنعتوں میں چین پاکستان تعاون کے عظیم امکانات پر زور دیتے ہوئے سفیر نے چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این) کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرگرمیوں کی ایک فہرست شیئر کی گئی ہے۔
جس میں چین اور پاکستان کے درمیان فروری کے مشترکہ بیان میں گندھارا آرٹ کی نمائش کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق فریقین دونوں ممالک کے ورثے اور نوادرات کے تحفظ اور نمائش کے لیے تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔ حالیہ برسوں میں، چین اور پاکستان نے سیاحت اور ثقافتی صنعتوں میں تعاون کو بڑھایا ہے۔
مثال کے طور پر، دو پاکستانی اینی میٹڈ فلمیں گزشتہ سال چینی سینما گھروں میں آئیں، جس کے ساتھ ہی ‘دی ڈونکی کنگ’ چین میں بہترین کارکردگی دکھانے والی پاکستانی فلم بن گئی۔
مزید پڑھیں:آزاد جموں و کشمیر کا 75 واں یوم تاسیس آج منایا جا رہا ہے
اسی سال دوطرفہ سیاحتی تبادلوں کو مزید فروغ دینے کے لیے سیاحتی تعاون پر ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








