اے این ایف کی کارروائی، جدہ جانے والے کنٹینر سے 3 لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

اے این ایف کی کارروائی ، جدہ جانے والے کنٹینرسے 3 لاکھ نشہ آورگولیاں برآمد
اے این ایف کی کارروائی ، جدہ جانے والے کنٹینرسے 3 لاکھ نشہ آورگولیاں برآمد

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے ملک کے مختلف شہروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔

اے این ایف نے ساؤتھ ایشیا ٹرمینل کراچی پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جدہ جانے والے کنٹینر سے بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

نشہ آور گولیوں کی تعداد 320,000 جبکہ مجموعی وزن 75 کلو ہے کنٹینر نجی کمپنی کی بکنگ سے سعودیہ کے امپورٹر کو بھیجا جارہا تھا۔ ملزمان میں عبدالوحید لاڑکانہ کا جبکہ شہزاد کراچی کا رہائشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار شہید

اے این ایف نے دوسری کارروائی میں فیصل آباد ملت روڈ پر کار سے 26 کلو 400 گرام چرس برآمد کرلی اور فیصل آباد کے رہائشی تنویر نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

حکام نے ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Related Posts