سجل کے ساتھ اپنا موازنہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی، رمشا خان

تازہ ترین

تازہ ترین

سجل کے ساتھ اپنا موازنہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی، رمشا خان
سجل کے ساتھ اپنا موازنہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی، رمشا خان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت و معروف اداکارہ رمشا خان نے اداکارہ سجل علی کے ساتھ اپنا موازنہ کرنے والوں کیلئے دلچسپ پیغام دیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رمشا خان کا انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے سجل علی کے ساتھ اپنے موازنہ کیے جانے پر جواب دیا ہے۔

رمشا خان نے کہا ہے کہ سجل کے ساتھ میں اپنا موازنہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی، کہاں سجل اور کہاں میں۔

انٹرویو کے دوران وہ ہنستے ہوئے کہتی ہیں کہ سجل بہت اچھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

احد رضا میر کی تعریف کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے رمشا خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

واضح رہے کہ احد رضا میر اور سجل علی کے درمیان علیحدگی کے بعد اس قسم کی قیاس آرائیاں کی گئی تھیں کہ احد رضا میر اور رمشاخان ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں ہیں، تاہم اس حوالے سے ابھی تک دونوں اداکاروں کی جانب سے کسی قسم کی تردید اور تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ دونوں رمضان ڈرامہ سیریل ہم تم میں ساتھ نظر آئے تھے جس میں اِن کی جوڑی کو بڑا پسند کیا گیا تھا۔

Related Posts