بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے شخص کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کو لاکھوں روپے کا چونا لگا کر فرار ہوگئی
شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کو لاکھوں روپے کا چونا لگا کر فرار ہوگئی

خیرپور: خیرپور میں ایک شخص کو اپنی موجودہ بیوی سے شادی کے باوجود دوسری شادی کرنے کی بھاری قیمت چکانا پڑ گئی۔

خیرپور کی سول کورٹ کے جج ظفر اللہ جاکرانی نے دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت نہ لینے پر ملزم لعل بخش کو 6 ماہ قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ سزا کے بعد ملزم کو فوری طور پر جیل منتقل کر دیا گیا۔

پہلی بیوی سعیدہ نے کہا کہ میرے شوہر نے دوسری شادی کے لیے میری اجازت نہیں لی۔

مزید پڑھیں:کراچی کے کتنے فیصد شہری اسٹریٹ کرائمز کا نشانہ بنے؟ حیران کن انکشاف

پاکستان میں ملک کے شرعی قوانین کے تحت مردوں کے لیے مزید شادی کرنے کو قانونی حیثیت حاصل ہے لیکن سول کوڈ کے مطابق دوسری شادی کرنے سے پہلے شوہر کو موجودہ بیوی یا بیویوں سے اجازت لینا ضروری ہے۔

Related Posts