عوام نکل آئی تو کرپٹ ٹولے کو بھاگنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی، شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

عوام نکل آئی تو کرپٹ ٹولے کو بھاگنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی، شیخ رشید
عوام نکل آئی تو کرپٹ ٹولے کو بھاگنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی عوام نکل آئی تو کرپٹ ٹولے کو بھاگنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آج عمران خان لبرٹی چوک سے سیاست کے آخری 5 اوور کروانے جارہا ہے اور میں خود بھی لبرٹی چوک جاؤں گا۔

ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہاکہ میری دعا ہے کہ لانگ مارچ امن و امان آئین اور قانون کے مطابق اپنے مقاصد حاصل کرے اور حکمران جو انتشار اور خلفشار کا خوف پھیلا رہے ہیں وہ شرمندہ تعبیر ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی احمد جواد نے استعفیٰ دے دیا

انہوں نے کہا کہ نومبرمیں آر یا پارہو جائے گا اس لئے کمپنی کی مشہوری کے لیے شہباز شریف کو نومبر میں جتنے غیرملکی دورے کرنے ہیں کر لیں لیکن غیر مقبول بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دے گا ۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آج غریب عوام اور پاکستان سنگین ترین بحران سے گزر رہا ہے اسلام آبادکی عوام اسلام آباد کےاندرسےنکل آئی تو کرپٹ ٹولےکو بھاگنےکی جگہ نہیں ملےگی۔

Related Posts