عراقی دارالحکومت بغداد میں فٹبال اسٹیڈیم کے نزدیک ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دھماکہ فٹبال اسٹیڈیم اور کیفے کے نزدیک واقع گیراج میں ہوا جبکہ دھماکہ خیز مواد گاڑی میں نصب تھا۔ قریب موجود گیس ٹینکر بھی دھماکے سے ہونے والی تباہی کی زد میں آگیا۔
کوئلے کی کان میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 40ہوگئی
گیس ٹینکر بھی دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان میں مزید اضافہ ہوا۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ واقعے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے۔
بغداد میں ہفتے کے روز ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زیادہ تر فٹبال کھیلنے والے کھلاڑی جاں بحق ہوئے۔ عراقی حکام کا کہنا تھا کہ دھماکہ مشرقی بغداد میں ہوا جبکہ سکیورٹی فورسز کو تحقیقات کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ترکیہ میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق مزدوروں کی تعداد بڑھ کر 40 ہوگئی تھی۔
ترک وزیر داخلہ کی جانب سے حکام نے 15 روز قبل میڈیا کو آگہی دیتے ہوئے کہا کہ دھماکہ شمالی ترکیہ میں واقع کوئلے کی کان میں ہوا جس سے 40مزدور جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوئے۔کان میں کل 110کان کن موجود تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








