مولاجٹ کے کردار کیلئے شان کے بجائے فواد خان کا انتخاب کیوں کیا؟ بلال لاشاری نے وضاحت کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

مولاجٹ کے کردار کیلئے شان کے بجائے فواد خان کا انتخاب کیوں کیا؟ بلال لاشاری نے وضاحت کردی
مولاجٹ کے کردار کیلئے شان کے بجائے فواد خان کا انتخاب کیوں کیا؟ بلال لاشاری نے وضاحت کردی

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ہدایت کار بلال لاشاری نے فلم میں مولاجٹ کے کردار کیلئے شان کے بجائے فواد خان کو منتخب کرنے کی وجہ بتائی ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں بلال لاشاری نے فلم کے حوالے سے مختلف سوالوں کے جوابات دیے، انہوں نے کہا کہ شان ایک اچھے اداکار ہیں لیکن وہ اس فلم کیلئے ایک نئی جوڑی کو دکھانا چاہتے تھے جس کیلئے انھیں فواد خان اور حمزہ علی عباسی بہترین لگے۔

بلال لاشاری نے کہا کہ جب بھی انھیں یہ فلم بنانے کا خیال ذہن میں آتا تھا تو اُن کے ذہن میں فواد اور حمزہ کا نام ہی آتا تھا اور اس میں کوئی شک نہیں کہ دونوں نے اپنا کردار بہترین طریقے سے ادا کیا ہے۔

کام کے محاذ پر، دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے باکس آفس پر 150 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا، یہ فلم سینما میں کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے، فلم 13 اکتوبر کو سینما میں ریلیز ہوئی تھی۔

 بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں فواد خان، حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان، حمائمہ ملک اور گوہر رشید اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

Related Posts