ریاست کے ہاتھوں جو کچھ اعظم سواتی کے ساتھ ہوا وہ تمام اقدار کی پامالی ہے، عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

6 ماہ پہلے ہی بتادیا تھا کہ تبدیلی سرکار ہماری معیشت کو تباہی کے گھڑے میں اُتار دیگی، عمران خان
6 ماہ پہلے ہی بتادیا تھا کہ تبدیلی سرکار ہماری معیشت کو تباہی کے گھڑے میں اُتار دیگی، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےچیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ریاست کے ہاتھوں جو کچھ اعظم سواتی کے ساتھ ہوا وہ تمام اقدار کی پامالی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان چادر اور چار دیواری کے تقدس، اقدار کی پاسداری اورخاندانی وقار اور عزت کے تقدس کے لیے وجود میں آیا تھا۔

ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ریاست کے ہاتھوں جو کچھ اعظم سواتی کے ساتھ ہوا وہ تمام اقدار کی پامالی ہے۔ اعظم سواتی کی اہلیہ کی ویڈیو کا سامنا آنا انتہائی قابل مذمت اور صدمے کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ دعا ہے کسی کو بھی ایسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ چیف جسٹس آف پاکستان اس واقعہ کا ازخود نوٹس لیں۔عمران خان نے کہا میں پورے پاکستان کی جانب سے اعظم سواتی کی تہجد گزار اہلیہ کو پہنچنے والے صدمے اور تکلیف پر معافی مانگتا ہوں۔

قبل ازیں لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا تھا کہ میری اہلیہ کے ساتھ میری ذاتی ویڈیوز نامعلوم نمبر سے میری بیٹی کو بھیجی گئیں۔ بیٹی نے کہا کہ جب آپ کوئٹہ گئے تھے یہ اس کی ویڈیو ہے۔

اعظم سواتی نے سوال کہ ایک بیٹی جب اپنے باپ کو کہے کہ یہ ویڈیو آپ کی اور مما کی ہے تو سوچیں اس باپ پر کیا گزرے گی، صادق سنجرانی تم نے سپریم کورٹ کے جوڈیشل لاجز میں میرے قیام کا انتظام کیا تھا اور مجھ سے کہا تھا کہ چونکہ سپریم کورٹ کا کوئی جج اس وقت کوئٹہ میں موجود نہیں تو آپ لاجز میں رہ سکتے ہیں۔

 

Related Posts