اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی اور اہلیہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے کی فرانزک رپورٹ نے ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔
ایف آئی اے فرانزک رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جعلی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائرل ویڈیو،آڈیو کا فریم ٹو فریم فرانزک کیا گیا، آڈٹ میں ویڈیو ایڈیٹڈ ثابت ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں مختلف کلپس جوڑ کر دھندلے چہرے دکھائے گئے، ویڈیو میں استعمال کئے گئے چہرے فوٹو شاپ کے ذریعے استعمال کئے گئے، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اعظم سواتی کی ویڈیو پر مکمل تحقیق کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:نامعلوم نمبر سے اہلیہ کو خلوت کی ویڈیو بھیجی گئی، اعظم سواتی، روتے ہوئے پریس کانفرنس
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سینیٹراعظم سواتی نے کہا ہے کہ نامعلوم نمبر سے ان کی اہلیہ کو ایک ویڈیو بھیجی گئی ہے جس میں وہ اور ان کی اہلیہ خلوت میں دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو ملنے کے بعد ان کی اہلیہ، بہو اور پوتیوں نے پاکستان چھوڑ دیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








