کراچی: ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے لگی ہے۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہونے کے بعد 221 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 221 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پابندیوں کے باوجود کرپٹو کمپنی نے ایران سے 8 ارب ڈالر کی تجارت کی
علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 392 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42658 پر آگیا ہے۔
دوسری جانب پڑوسی ملک بھارت میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ اور بھارتی روپے کی قدر میں کمی سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں 20 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 20 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 81 روپے 63 پیسے کا ہوگیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








