کراچی:بھارتی اہلیہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی ان کے دوست نے تصدیق کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے، تاہم اب بھارتی میڈیا کی جانب سے رپورٹ کیا گیا کہ پاکستان میں شعیب ملک کے مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ٹیم رکن اور دونوں کے قریبی دوست نے اس بات کی تصدیق کردی ہے۔
قریبی دوست کے مطابق دونوں کے درمیان باضابطہ طور پر علیحدگی ہوچکی ہے، میں مزید تفصیلات نہیں بتانا چاہتا لیکن اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک اپنے بیٹے اذہان ملک کی سالگرہ کے موقع پر حال ہی میں ایک ساتھ موجود تھے، شعیب ملک اپنے بیٹے کی سالگرہ کے لیے پاکستان سے دبئی پہنچے تھے، انہوں نے اپنے بیٹے کی سالگرہ کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں لیکن اُس وقت دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں سامنے نہیں آرہی تھیں۔
ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے تحریر کیا تھا کہ ٹوٹے ہوئے دل کہاں جاتے ہیں، اللہ کو پانے کے لیے۔
مزید پڑھیں:شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی افواہیں زیرِ گردش
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی جانے والی یہ واحد پوسٹ نہیں ہے، ٹینس اسٹار نے کچھ دن پہلے اپنے بیٹے کے ساتھ ایک تصویر بھی پوسٹ کی تھی اور لکھا تھا ’وہ لمحات جو مجھے مشکل ترین دنوں سے گزرنے میں مدد دیتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








