لاہور: ٹی 20 ورلڈ کپ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لئے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اور باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے نو غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
شاداب خان 10 وکٹوں کے ساتھ پاکستان کے شاہین کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز میں شامل ہیں۔
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے شاہین شاہ آفریدی کی بھی تعریف کی جنہوں نے گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹورنامنٹ میں شاندار انٹری لی۔ شائقین آئی سی سی کی آفیشل ویب سائٹ پر فاتح کو ووٹ دے سکتے ہیں۔
شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ دوسری ٹیموں میں سے بھارت کے ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، انگلینڈ کے سیم کرن، انگلینڈ ہی کے کپتان جوز بٹلر اور انگلینڈ ہی کے الیکس ہیلز کا نام شامل ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستانی بولنگ بھارت کی طرح آسان نہیں ہوگی، انضمام الحق
دیگر شارٹ لسٹ کئے گئے کھلاڑیوں میں زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا، سری لنکا کے وانندو ہاسارنگا کا نام بھی شامل ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








