ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈائریکٹر پمز اسپتال ڈاکٹر خالد مسعود نے تصدیق کی ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول صحافی ارشد شریف کے جسم پر زخموں کے نشانات ہیں۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مسعود کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی موت گولی لگنے سے ہی ہوئی جبکہ جسم پر سیدھے ہاتھ کی کلائی سمیت 8 سے 12 نشانات ہیں۔

ڈائریکٹر پمز نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کو 2 گولیاں لگیں، ایک گولی پیچھے سے سینے کی طرف اور دوسری پیشانی پر لگی۔

دوسری جانب کینیا میں ہوئے پوسٹمارٹم کی رپورٹ پمز حکام کو نہ ملنا حتمی نتیجے پر پہنچے میں بڑی رکاوٹ بن گیا۔

ڈاکٹر خالد مسعود کا کہنا تھا کہ کینیا میں ہوئے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ ہمارے ساتھ شیئر نہیں ہوئی، ہائی پروفائل کیس کا سائنسی بنیادوں پر جواب دینا ہو گا۔

ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا کہ فرانزک لیب کو بھیجے گئے نمونوں کا جواب نہیں آیا، فرانزک لیب کا جواب آئے گا تو میڈیکل بورڈ دوبارہ بیٹھے گا، سائنسی بنیادوں پر جواب ملے گا تو حتمی بات کر سکیں گے۔

Related Posts