رابعہ انعم نے لائیو شو سے اُٹھ کر جانے کی وجہ بتادی

تازہ ترین

تازہ ترین

رابعہ انعم نے لائیو شو سے اُٹھ کر جانے کی وجہ بتادی
رابعہ انعم نے لائیو شو سے اُٹھ کر جانے کی وجہ بتادی

معروف ٹی وی میزبان رابعہ انعم گزشتہ دنوں ندا یاسر کے لائیو شو سے اچانک اٹھ کر چلی گئی تھیں جس کے بعد شوبز کے کچھ ستاروں کی جانب سے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

گزشتہ دنوں ندا یاسر کے مارننگ شو میں میزبان اور نیوز اینکر رابعہ انعم کو بطور مہمان مدعو کیا گیا۔ اسی قسط میں فضا علی اور محسن عباس نے بھی مہمان کے طور پر شرکت کی۔

تاہم، رابعہ انعم نے لائیو شو کے دوران ندا یاسر سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس شو کا مزید حصہ نہیں بن سکتی کیونکہ انہیں یہ علم نہیں تھا کہ محسن عباس بھی اس شو کا حصہ ہوں گے۔ اسی لئے وہ کسی ایسے شخص کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتیں جس نے ماضی میں اپنی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

حال ہی میں رابعہ انعم نے ایک انٹرویو میں شرکت کی جس میں انہوں نے لائیو شو سے اُٹھ کر جانے کی وجہ بتائی، انہوں نے کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ مجھے مہمانوں کا پتہ نہ ہو، کیونکہ ان کی جگہ جن کو بلایا گیا تھا وہ نہیں آئیں، اور ان کو رات گیارہ، بارہ بجے لائن اپ کیا گیا اور مجھے دو دن پہلے بتایا گیا، میں مقررہ وقت پر پہنچ گئی اور میک اپ روم میں تھی کیو نکہ اے آر وائی نے خواتین کے الگ اور مردوں کے الگ میک اپ روم بنائیں ہیں، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ گیسٹ کون ہیں؟

رابعہ انعم نے کہا کہ جب شو کو 5 منٹ رہ گئے تو میں شرکت کے لئے جارہی تھی تب میرے مینجر نے بتایا کہ شو میں محسن عباس کو بھی مدعو کیاگیا ہے، جس پر میں محتاط ہوگئی اور سوچ لیا کہ اسٹوڈیو میں ہونے والے لائیو شو سے معذرت کرلوں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسٹوڈیو میں جاتے ہی انہوں نے شرکت سے معذرت کرنے کی کوشش کی لیکن کسی نے اُن کی بات پر توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے انھیں لائیو شو سے اُٹھ کر جانا پڑا۔

Related Posts