محسن عباس کی ایکشن سے بھرپور ویب سیریز ’سیوک‘ کا ٹیزر جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

محسن عباس کی ایکشن سے بھرپور ویب سیریز ’سیوک‘ کا ٹیزر جاری
محسن عباس کی ایکشن سے بھرپور ویب سیریز ’سیوک‘ کا ٹیزر جاری

ادکار محسن عباس کی ایکشن سے بھرپور ویب سیریز ’سیوک‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

ویڈلی کی پروڈیوس کردہ اس سیریز کی ہدایت کاری انجم شہزاد نے کی ہے جبکہ اس کے مصنف سجاد گل ہیں۔ سیریز میں محسن عباس حیدر، نئیر اعجاز، عدنان جعفر، ہاجرہ یامین، نذرالحسن اور عمارہ ملک شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vidly (@vidlytv)

ویب سیریز کی کہانی 1984 سے 2022 کے دوران پیش آنے والے سچے واقعات پر مبنی ہے، کہانی ایک سکھ افسر کے پراسرار قتل پر مبنی ہے جس کا قتل گیا تھا، سیوک ایک ایکشن تھرل ویب سیریز ہے جس میں آٹھ کہانیاں دکھائی جائینگی۔

یہ بھی پڑھیں:

رابعہ انعم نے لائیو شو سے اُٹھ کر جانے کی وجہ بتادی

مذکورہ ویب سیریز کے سرخیوں میں رہنے کی وجہ اداکار محسن عباس حیدر ہیں کیونکہ حال ہی میں ایک لائیو شو کے دوران معروف اینکر رابعہ انعم اُن کی موجودگی کی وجہ سے شو سے اُٹھ کر چلی گئی تھیں۔ جس کی وجہ انہوں نے یہ بتائی تھی کہ وہ کسی ایسے شوکا حصہ نہیں بن سکتیں جس میں ایک ایسا شخص بھی موجود ہے جس نے اپنی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

خیال رہے کہ محسن عباس حیدر پر اُن کی سابقہ اہلیہ نے 2019 میں گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا۔

Related Posts