سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی

اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی کر دیا گیا، پاکستانی چینلز کی جانب سے مذکورہ خبر کو رپورٹ کیا گیا۔

تاہم رپورٹس میں دورہ ملتوی کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم کا رواں ماہ کے آخر میں دورہ پاکستان متوقع تھا۔

اس دورے کے دوران پاکستان کو 4.2 بلین ڈالر کا بیل آؤٹ پیکج ملنے کی امید تھی، اور پاکستان سعودی پٹرولیم کے متعدد معاہدوں کو حتمی شکل دی جا رہی تھی۔

سعودی مملکت کی جانب سے گوادر میں 10 ارب ڈالر کی لاگت سے جدید آئل ریفائنری کے قیام میں بھی معاونت کا امکان تھا، جب کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد چینی کمپنیاں ریفائنری کا کام چلائیں گی۔

مزید پڑھیں:آئی ایم ایف کا نئے مذاکرت سے پہلے طے شدہ اہداف پورے کرنے کا مطالبہ

ذرائع نے مزید کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں مزید بگاڑ محمد بن سلمان کے دورے میں رکاوٹ کی وجوہات ہیں۔

Related Posts