اداکار منیب بٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے کیوں نہیں گھبراتے؟ جانئے

تازہ ترین

تازہ ترین

اداکار منیب بٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے کیوں نہیں گھبراتے؟ جانئے
اداکار منیب بٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے کیوں نہیں گھبراتے؟ جانئے

پاکستان کے خوبرو ودلکش اداکار منیب بٹ کا شمار انڈسٹری کے اُن اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ اکثر اوقات سوشل میڈیا پر مختلف واقعات کے حوالے سے اپنی رائے دیتے رہتے ہیں۔

گزشتہ دنوں منیب بٹ ایک پروگرام میں نظر آئے جہاں پر اُن سے سوشل میڈیا پر پوسٹنگ کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ وہ سوشل میڈیا پر پوسٹنگ کرنے سے کیوں نہیں  گھبراتے ہیں؟

منیب بٹ نے جواب میں کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی رائے دینے سے اس لیے نہیں گھبراتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اُن کے سوشل میڈیا پر اچھے خاصے فالوورز ہیں جن کو صحیح غلط کی پہچان بتانا اُن کی ذمہ داری ہے، اداکارکے مطابق یہی وجہ ہے کہ وہ ہر موضوع پر رائے دیتے ہیں تاکہ پاکستان کے لوگوں میں عقل وشعور آئے اور ملک بہتری کی جانب گامزن ہوسکے۔

منیب بٹ ایک پاکستانی اداکار ہیں جنہوں نے 2012 میں اداکاری کا آغاز کیا اور اس کے بعد سے کئی قابل ذکر ٹیلی ویژن سیریلز میں نظر آئے۔ اُن کے حالیہ ڈراموں میں دلدل (2017)، باندی (2018)، کوئی چاندرکھ (2018)، کیسا ہے نصیباں (2019)، یاریاں (2019)اورقرار (2020) شامل ہیں۔

Related Posts