گھڑی معاملہ، عمران خان کا نجی چینل کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی، اس کے اینکر اور مبینہ خریدار کے خلاف پاکستان اور بیرون ملک مقدمات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر آباد واقعہ، اندراجِ مقدمہ کیلئے دائر پی ٹی آئی رہنما کی رٹ خارج

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ جیو نیوز اور اس کے اینکر شاہ زیب خانزادہ نے ہینڈلرز کی حمایت سے میرے خلاف بے بنیاد اسٹوری چلائی۔

عمران خان نے کہا کہ نجی ٹی وی، اس کے اینکر اور ہینڈلرز کے خلاف نہ صرف پاکستان بلکہ متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کی عدالتوں میں مقدمہ کروں گا۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھ پر جھوٹے الزامات لگانے کے لیے ایک جانے پہچانے فراڈئیے اور عالمی سطح پر مطلوب مجرم کو استعمال کیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ نجی ٹی وی، اس کے میزبان، فراڈئیے اور ہینڈلرز کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لئے اپنے وکلا سے مشاورت شروع کردی۔

Related Posts