وزیر اعظم نے متنازع فلم ‘جوائے لینڈ’ کی نمائش کی اجازت دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

زیراعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی نے فلم جوائے لینڈ کو نمائش کی اجازت دے دی۔

اطلاعات کے مطابق فلم جوائے لینڈ کے معاملے پر مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں فلم کو دیکھنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ فلم کے کچھ حصے حذف کرنے کے بعد نمائش کیلئے پیش کی جاسکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ کہا جارہا کہ فلم کے 7 سین یا 2 سین حذف جبکہ دیگر میں صرف آواز دبا دی جائے گی تاہم اس حوالے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے اسٹریٹیجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ ’وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کی گئی سینسر بورڈ کی جائزہ کمیٹی نے فلم جوائے لینڈ کو ریلیز کے لیے کلیئر کر دیا ہے۔‘

Related Posts