جہلم: پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو متنبہ کیا گیا تھا کہ اگر وہ روس گئے تو طاقتور لوگ ان کے خلاف ہو جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ نے پاکستان کے بہترین مفاد میں ”تمام انتباہات کو نظر انداز کیا”۔
اسد عمر نے جہلم میں پی ٹی آئی کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”عمران خان کو مشورہ دیا گیا تھا کہ اگر وہ روس گئے تو طاقتور ان کے خلاف ہو جائیں گے، لیکن پی ٹی آئی کے سربراہ نے پاکستان کے لیے ”سستے تیل کا بندوبست کرنے اور ملک کے بہتر مفاد میں روس کا دورہ کیا۔
سابق وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ آنے والے دنوں میں ان کی پارٹی کا راولپنڈی میں ہونے والا عوامی اجتماع ”اب تک کا سب سے بڑا” ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی کی دھمکیوں میں نہیں آئے گی اور نہ ہی پارٹی کسی کے سامنے جھکے گی۔
ہم بلٹ پروف شیشے کے پیچھے نہیں چھپیں گے۔ ہم اپنے تمام حامیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور ہم اپنی جدوجہد کے اختتام پر فتح سے ہمکنارہوں گے۔
اس سے قبل اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف قتل کی سازش ان کی سرگرمیاں ختم کرنے کے لیے رچی گئی کیونکہ حکومت جانتی ہے کہ وہ جیل جانے سے نہیں ڈرتے۔
ایک روز قبل ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ توشہ خانہ سے تحائف کی فروخت کا ٹریل سرکاری ریکارڈ میں موجود ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز ن کے سربراہ نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنے دور حکومت میں توشہ خانہ سے چار کاریں نکالیں اور ان کے خلاف مقدمات ابھی تک زیر التوا ہیں۔
حکومت اپنے ذاتی فائدے کے لیے پاکستان آرمی ایکٹ 1952 میں ترمیم کر رہی ہے(فائل فوٹو)
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اپنے ذاتی فائدے کے لیے پاکستان آرمی ایکٹ 1952 میں ترمیم کر رہی ہے۔ نواز شریف نے متعدد ادوار میں میرٹ پر ایک بھی تقرری نہیں کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








