قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو سری لنکا کی لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) نے سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا کے ساتھ لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے برانڈ سفیر مقرر کر دیا۔
لنکا پریمیئر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 6 دسمبر سے 23 دسمبر منعقد کیا جائے گا، ایونٹ میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے کرکٹرز بھی شریک ہوں گے۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ایل پی ایل کا سفیر مقرر ہونے پر مسرت کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ انہیں سری لنکن فینز سے ہمیشہ پیار اور محبت ملا ہے، ایل پی ایل سے اچھے کھلاڑی سری لنکا کو مل رہے ہیں جو ہمیں ایشیا کپ میں بھی نظر آئے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ میں ایل پی ایل کے گزشتہ دو ایڈیشنز کے میچز اور ان کی کوالٹی دیکھی ہے اور مجھے امید ہے کہ ایل پی ایل کے تیسرے ایڈیشن میں بھی کرکٹ کا معیار مزید بہتری کی جانب گامزن ہوگا۔
مزید پڑھیں:انڈر 19 کرکٹ، پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر میں 916 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، جبکہ سنتھ جے سوریا نے اپنے کیرئیر کے دوران 20 ہزار رنز اور 440 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، دونوں کرکٹرز نے اپنے وقت میں کرکٹ کی دنیا میں بہت نام کمایا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








