شعیب اختر سے ملاقات کرنے والا بچہ عمارت کی 14ویں منزل سے گر کر جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

شعیب اختر سے ملاقات کرنے والا بچہ عمارت کی 14ویں منزل سے گر کر جاں بحق
شعیب اختر سے ملاقات کرنے والا بچہ عمارت کی 14ویں منزل سے گر کر جاں بحق

لاہور: راولپنڈی ایکسپریس اور قومی ٹیم کے سابق کرکٹر شعیب اختر سے گزشتہ دنوں شارجہ میں ملاقات کرنے والا 3 سالہ بچہ عمارت کی 14ویں منزل سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

بچے کی حادثاتی موت کی غیر ملکی ویب سائٹ پر نشر ہونے والی افسوسناک خبر شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

سابق اسپیڈ اسٹار نے تحریر کیا کہ شارجہ میں بک فیئر کے دوران یہ بچہ گزشتہ اتوار کو ہی میرے پاس دوڑ کر آیا تھا، اس کے گھر والوں نے اگلے دن شکریہ کی ویڈیو بھی بھیجی تھی۔

شعیب اختر نے بچے سے ملاقات اور پیار کے اظہارکی ویڈیو بھی اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی اور لکھا کہ اس خوبصورت بچے کے انتقال کا سن کر بہت غمگین ہوں۔

واضح رہے کہ شارجہ میں عمارت کی 14 ویں منزل سے گرنے والے پاکستانی بچے کے والدین سے پولیس غفلت کے شبے میں تحقیقات کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:وسیم اکرم کو لنکا پریمیئر لیگ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقررکردیا گیا

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بچہ سو کر اٹھنے کے بعد ماں کو ڈھونڈتے ہوئے کھڑکی کے نیچے لگے بستر پر چڑھا اور کھڑکی سے نیچے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

Related Posts