کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں فضائی آلودگی کور روکنے کیلئے مختلف مقامات پر ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز نصب کردیے۔
بلوچستان حکومت کے ایک اہلکار کے مطابق حکومت ماحول کے تحفظ اور فضائی آلودگی کوروکنے کیلئے تمام ایئرکوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنزکی جلد از جلد اور منظور شدہ فنڈز کے اندر تنصیب کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تفتان، چمن، گوادر، خضدار، حب، لورالائی اور دیگر مقامات سمیت مختلف مقامات پر ایئرکوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز نصب کیے جائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا جو سرسبز ماحول کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں۔
قبل ازیں بلوچستان حکومت نے ماحولیات اور سمندری حیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے لسبیلہ میں صوبے کی پہلی ماحولیاتی لیبارٹری کے قیام کی منظوری دی تھی۔
کورین سفارتخانے میں سیمینار کا انعقاد، پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی کے فروغ پر اتفاق
ماحولیاتی تحقیقی لیبارٹری صوبے میں پانی، مٹی اور ہوا کے معیار کو متاثر کرنے والے زہریلے آلودگیوں کی شناخت اور ان پر قابو پانے میں مدد کرے گی۔ یہ محققین کو صنعتی فضلہ کے اثرات اور ماحول پر اس کے اثرات کا تجزیہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گا جس میں جدید آلات اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








