جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیرستان
(فوٹو: آن لائن)

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں ملک دشمنوں سے بر سر پیکار پاک فوج کے ایک اور جوان نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران سکیورٹی فورسز کی طرف سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار عمر حیات بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا، شہید حوالدارعمر حیات کی عمر 39 سال ہے جبکہ تعلق لاچی کوہاٹ سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُر عزم ہے، ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کومزید مضبوط کرتی ہیں۔

Related Posts