90 کی دہائی کی مشہور فلم دی ایڈمز فیملی کس کو یاد نہیں ہوگی، جو کہ آج بھی کئی لوگوں کی پسندیدہ فلموں کی فہرست میں شامل ہے۔
دی ایڈمز فیملی کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ بہت جلد نیٹ فلکس کی نئی سیریز ویڈنزڈے شروع ہورہی ہے جس میں وہ ایڈمزفیملی سے دوبارہ ملیں گے۔ آیئے دیکھتے ہیں کہ اس کی کہانی کتنی مختلف ہوگی:
پلاٹ
نیٹ فلکس کی نئی سیریز ویڈنزڈے کی کہانی ایک نوجوان پر مبنی ہے جو کہ اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے 25 سال پہلے ہونے والے قتل کے معمے کو حل کرے گا۔
دی ایڈمز فیملی کے نئے کردار کون کون سے ہیں؟
جینا اورٹیگا بطور وڈنزڈے
لوئس گوزمین بطورِ گومز ایڈمز
کیتھرین زیٹا جونز بطورِ مورٹیشیا ایڈمز
گیوینڈولین کرسٹی بطورِلاریسا ویمز
آئزک آرڈونیز بطورِ پگسلے ایڈمز
فریڈ آرمیسن بطورِ انکل فیسٹر
وکٹر ڈوروبانٹوبطورِ تھنگ
جارج برسیا بطورِ لرچ
سیریز کب ریلیز ہوگی؟
نیٹ فلکس کی یہ سیریز بدھ 23 نومبر سے شروع ہورہی ہے جو کہ آٹھ اقساط پر مشتمل ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








