مشاورت مکمل، وزیر اعظم نئے آرمی چیف کا نام کل ایوان صدر بھجوائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

نئے آرمی چیف اور چئیرمین جوائنٹ اسٹاف کمیٹی کا نام منظوری کیلیے کل صدر کوبھیجا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نئے آرمی چیف اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے ناموں کی تقرری پر وزیراعظم کی مشاورت کا عمل تقریبا مکمل ہوچکا ہے، تاہم وزیراعظم شہبازشسریف کی جانب سے آج شام اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کا مارچ، انتظامیہ کا فیض آباد مکمل بند کرنے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل ایک نکاتی ایجنڈے والی وفاقی کابینہ کی میٹنگ اس پر روشنی ڈالے گی، اور وفاقی کابینہ کے اجلاس کے فورا بعد کل وزیراعظم سمری صدر کو بھیج دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم عسکری عہدوں پر تعیناتی کی وجہ سے وزیراعظم شہباز شريف نے معمول کی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں، اور حکومتی وزراء نے آج بھی اس حوالے سے وزیراعظم سے مشاورت کی ہے۔

 وزيراعظم شہباز شريف سے وزیر دفاع خواجہ آصف اور سینئر وزراء اسحاق ڈار، ایاز صادق نے ملاقات کی، جس میں پاک فوج کے سربراہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کيلئے بھجوائے گئے ناموں کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر دفاع نے پینل میں شامل افسروں کی پروفائل پر وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ دی۔

Related Posts