آرمی چیف کی تقرری کی سمری پر عمران خان کی صدر مملکت کو ہدایت

تازہ ترین

تازہ ترین

آرمی چیف کی تقرری کی سمری پر عمران خان کی صدر مملکت کو ہدایت
آرمی چیف کی تقرری کی سمری پر عمران خان کی صدر مملکت کو ہدایت

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ آئین اور قانون کے مطابق آرمی چیف کی تقرری کی سمری کا جائزہ لیں۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے عمران خان سے زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے آرمی چیف کی تقرری سمیت متعدد امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت عارف علوی نے عمران خان کو وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھیجی گئی آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سمری سے بھی آگاہ کیا۔

جس کے جواب میں پی ٹی آئی چیئرمین نے صدر کو ہدایت کی کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق قانون اور آئین کے مطابق سمری کا جائزہ لیا جائے۔

اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کے اعلان کے بعد صدر مملکت پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے نور خان ایئربیس سے روانہ ہوئے۔

دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کا مشاورتی اجلاس پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں شروع ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:صدرِ مملکت عارف علوی اہم تقرری پر مشاورت کیلئے لاہور پہنچ گئے

اس موقع پر پارٹی کے دیگر ارکان کے ساتھ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری بھی موجود تھے۔

Related Posts