اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کےحقیقی آزادی مارچ سے قبل پولیس نے پارٹی قیادت کو تحریری طور پر سیکورٹی ہدایات دیتے ہوئے مراسلہ ارسال کردیا۔
پولیس کی جانب سے دی جانے والی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اسٹیج اور روسٹرم کو بلٹ پروف بنائیں جبکہ عمران خان بلٹ پروف جیکٹ بھی لازماً استعمال کریں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کسی بھی عوامی مقام پر گاڑی سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کے علاوہ پی ٹی آئی سے ان کی نقل و حرکت کو بھی خفیہ رکھنے کا کہا گیا ہے، مراسلے کے مطابق مجوزہ گاڑی/ پیدل روٹ کے علاوہ راستہ استعمال نہ کیا جائے۔
مراسلے کے مطابق وی آئی پیز کی گاڑی کی پارکنگ الگ اور مخصوص ہوگی، اسٹیج پر شرکاء کی فہرست پہلے سے انتظامیہ کو فراہم کی جائے گی اور فیہرست میں شامل ناموں کے علاوہ کوئی بھی اسٹیج پر نہیں جا سکے گا جبکہ اسٹیج پر بھی نقل وحرکت محدود رکھی جائے۔
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کیلئے اچھی گفتگو ہوئی۔وزیراعظم
پولیس نے جلسہ گاہ میں کسی بھی مسلح پرائیویٹ گارڈ کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کسی مقام پر عوام سے ملاقات نہیں کریں گے۔ تمام شرکاء مجوزہ مقام سے مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخل ہو سکیں گے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ جلسہ گاہ میں ڈرون کیمرہ کے استعمال اور آتش بازی پرمکمل پابندی ہو گی۔ خواتین کے لئے الگ اورمناسب جگہ مختص کی جائے اورکارکنوں کو کسی عمارت کی چھت پر چڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








