استنبول: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے مابین تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اچھی گفتگو ہوئی جبکہ ترکیہ ہمارا دوسرا گھر ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے پاکستان ترکیہ بزنس کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کونسل میٹنگ سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا۔ استنبول ہمارا دوسرا گھر ہے۔ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اچھے مذاکرات ہوئے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں نمایاں اضافہ
اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ بزنس کونسل سے پاکستان اور ترکیہ کے مابین سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔ ترکیہ میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت اور شہید ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
خطاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے ترکیہ کے ساتھ ہے۔ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں۔پاکستان کی فورسز، ڈاکٹرز اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم پاکستان میں رواں برس سیلاب زدگان کی امداد کیلئے صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کے شکر گزار ہیں۔ ترکیہ کی جانب سے ادویات، ڈاکٹرز اور دیگر چیزوں سیلاب متاثرین کیلئے بھیجی گئیں۔ پاک ترکیہ دوستی کو پوری دنیا جانتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے دل دو بھائیوں کی طرح جڑے ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان اور ترکی کے باہمی تجارتی تعلقات بہت گہرے ہیں۔ پاکستان میں سیلاب سے ساڑھے 3کروڑ افراد متاثر ہوئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








