وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کا پاک افغان سرحد کا دورہ، جرگے میں اہم فیصلے

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی وزیرِ سمندر پار پاکستانیز و ترقئ انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے پاک افغان سرحد کا دورہ کیا ہے اور جرگے کی قیادت بھی کی جس کے دوران اہم فیصلے ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ سمندر پار پاکستانیز ساجد حسین طوری نے ضلع کرم کے علاقے خرلاچی اور بورکی میں پاک افغان سرحد کا دورہ کیا اور دونوں اطراف کے قبائلی عمائدین کے مابین جرگے کی قیادت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے

جرگے کے دوران تمام تر تنازعات اور اختلافات کو دو طرفہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ دو طرفہ مذاکرات میں پاک افغان سرحد کو تجارت اور آمدورفت کیلئے کھولنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔

پاک افغان سرحد کے دورے سے قبل وفاقی وزیر ساجد طوری نے بنگش اور کرم کے دیگر قبائل کے عمائدین سے جرگہ کیا جہاں سرحد پر حالیہ جھڑپوں سے متعلق تمام امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال اور بات چیت ہوئی۔

اس موقعے پر وفاقی وزیرِ سمندر پار پاکستانی و ترقئ انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے سکیورٹی فورسز، ضلعی انتظامیہ اور دو طرفہ جرگہ اراکین کی انتھک کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد کے درمیان تجارتی و پیدل آمدورفت بحال کردی گئی ہے۔ سرحد کو 14 نومبر کے روز فائرنگ کے واقعے کے بعد بند کیا گیا تھا۔

 

Related Posts