کیمرون اور سربیا کا میچ تین تین گول سے برابر

تازہ ترین

تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ جی میں سربیا اور کیمرون کے درمیان کھیلا گیا میچ تین تین گول سے برابر ہوگیا۔

کھیل کے دوران سربیا نے پہلا گول پہلے ہاف کے 29 ویں منٹ میں کیا جبکہ کیمرون نے پہلے ہاف کے اضافی وقت میں یکے بعد دیگرے دو گول کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا ورلڈکپ، جرمنی اور اسپین کا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر

دوسرے ہاف کے 53 ویں منٹ میں کیمرون نے تیسرا گول بھی کر دیا جس کے بعد سربیا نے 63 ویں اور 66 ویں منٹ میں دو گول کرکے میچ برابر کر دیا۔

گروپ جی میں برازیل پہلے اور سوئٹزرلینڈ دوسرے نمبر پر ہے۔

Related Posts