کراچی: پاکستان کے مشہور معروف صنعت کار ایس ایم منیر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق کاٹی کے سابق صدر دانش خان نے افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معروف صنعتکار ایس ایم منیر فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔
میاں زاہد حسین نے کہا کہ ایس ایم منیر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، وہ اب ہم میں نہیں رہے۔
واضح رہے کہ معروف صنعت کار ایس ایم منیر چمڑے کی صنعت سے وابستہ تھے، مرحوم مختلف کمپنیوں اور بینکوں کے بورڈ ممبر بھی رہے۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 865.3 پوائنٹس کی مندی
ایس منیر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ تھے، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ بھی رہے۔صنعت کی دنیا میں ایس ایم منیر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








