اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے مقبوضہ فلسطین کے عالمی دن کے موقعے پر مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے عالمی دن کے موقعے پر مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔
مقبوضہ فلسطین کے مظلوموں سے یکجہتی کا عالمی دن
ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں یومِ یکجہتئ فلسطین کے موقعے پر پاکستان کی طرف سے مظلوم فلسطینیوں کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔
Israeli persecution & oppressive actions that find no parallel in contemporary history are emboldened by impunity. Unresolved Palestinian issue is not just a moral question but an issue that has implication for global peace. We are for two-state solution as per the UN resolutions https://t.co/uIkoGgQ8zG
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 29, 2022
وزیر اعظم شہباز شریف نے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کا عالمی دن غیر قانونی اسرائیلی قبضے میں فلسطینیوں پر بد ترین مظالم کی یاد دلاتا ہے۔
مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کے اظہار سے متعلق ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی ظلم و ستم اور جابرانہ اقدامات کو نظر انداز کررہی ہے جبکہ مسئلۂ فلسطین کوئی اخلاقی سوال نہیں بلکہ ایسا مسئلہ ہے جس کا عالمی امن پر اثر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلۂ فلسطین کے دو ریاستی حل کا خواہاں ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے تاحال اسرائیل کو جموری ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








