راولپنڈی: کور کمانڈر بہاولپور اور سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی اعلیٰ قیادت میں تبدیلی سے ایک روز قبل جنرل فیض حمید نے استعفیٰ دے دیا۔ عسکری حکام نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا استعفیٰ منظور بھی کر لیا ہے۔
وزیر اعظم کا مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی
آج نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سبکدوش ہونے والے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمان حاصل کریں گے اور عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ تاحال آئی ایس پی آر نے جنرل فیض حمید کے استعفے کی تاحال تصدیق نہیں کی۔
واضح رہے کہ جنرل فیض حمید کا نام 2 اعلیٰ ترین عہدوں (آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی) کیلئے ممکنہ امیدواروں کی فہرست میں شامل کیا تھا جس کی منظوری وزیر اعظم شہباز شریف کو دینی تھی۔
کور کمانڈر بہاولپور کے علاوہ جنرل فیض حمید نے بطور کور کمانڈر پشاور بھی خدمات سرانجام دیں۔ قبل ازیں چیف اف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کے بھی عہدے سے مستعفی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے نئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو کمان کی چھڑی سونپنے کی تقریب آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں مقنعقد ہوئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








