رنویر سنگھ کی نئی کامیڈی فلم سرکس کا ٹیزر ریلیز ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

رنویر سنگھ کی نئی کامیڈی فلم سرکس کا ٹیزر ریلیز ہوگیا
رنویر سنگھ کی نئی کامیڈی فلم سرکس کا ٹیزر ریلیز ہوگیا

بالی ووڈ کے مقبول و معروف اداکار رنویر سنگھ کی فلم سرکس کا ٹیزر ریلیز ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر اداکار رنویر سنگھ نے اس فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دنیا میں خوش آمدید، ٹریلر 2 دسمبر کو ریلیز ہوگا۔

فلم میں 1960 کا وہ دور فلمایا گیا ہے جب نہ موبائل تھے اور نہ سوشل میڈیا اور لوگوں کی زندگی آج کے دور سے بے حد مختلف تھی جبکہ وہ ایک سنہری دور تھا۔

کامیڈی فلم سرکس میں رنویر سنگھ کے ساتھ پوجا ہیج، جیکولین فرنینڈس، جانی لیور، سنجے مشرا، ورون شرما، ٹکو تلسانیہ، وراجیش ہرجی اور دیگر اداکار کامیڈ ی کردار ادا کریں گے۔ طنزو مزاح سے بھرپور اس فلم کو مشہور بالی ووڈ ڈائریکٹر روہت شیٹی نے پروڈیوس کیا کہ جبکہ وہی اس فلم کے ہدایتکار بھی ہیں۔

روہت شیٹی کی تیار کردہ یہ فلم 23 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Related Posts