راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک معاشی طور پر تباہ ہوگیا جبکہ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک معاشی طور پر تباہ ہوگیا جبکہ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔ آج سے ریسکیو آپریشن کا پہلا دن ہے۔
حنا ربانی کھر کے دورۂ افغانستان کا اعلامیہ جاری
ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اداروں کا سیاست سے دور ہونا تعریف کے قابل ہے لیکن ادارے اپنے عوام سے دور نہیں رہ سکتے۔ 1 ہفتے میں 2 صوبائی اسمبلیوں کا فیصلہ ہوجائے گا۔
ملک معاشی طور پر تباہ اوراقتدارکےبھوکوں کاجمعہ بازار لگاہوا ہے،آج سےریسکیو آپریشن کاپہلا دن ہے،اداروں کاسیاست سےدور ہونا قابل تحسین ہےلیکن ادارےاپنےعوام سےدورنہیں رہ سکتے،1ہفتےمیں2صوبائی اسمبلیوں کافیصلہ ہوجاےگا،والدین اپنےبچوں کاگلہ کاٹ رہے ہیں اوریہ یورپ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 30, 2022
ملک بھر میں معاشی صورتحال اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کے گلے کاٹ رہے ہیں اور یہ یورپ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔
قبل ازیں اپنے ٹوئٹر پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مؤقف تھا کہ صوبائی اسمبلیاں توڑیں تو الیکشن کرادیں گے۔ اب کہہ رہے ہیں کہ اسمبلیاں نہ توڑیں اور وقت پورا کریں۔
پی ڈی ایم کا موقف تھا کہ صوبائی اسمبلیاں توڑیں تو الیکشن کرا دیں گےاب کہہ رہےہیں کہ اسمبلیاں نہ توڑیں اور وقت پورا کریں۔اب ملکی معیشت اس جگہ پہنچ گئی ہے کہ اب یا کبھی نہیں کاوقت آگیا ہے،آر یا پار ہوگا۔عمران خان 30جنوری تک نئے الیکشن کی تاریخ لے لیگا۔PDM کے لیے گیٹ نمبر4بند ہو گیا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 29, 2022
گزشتہ روز سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب ملکی معیشت اس جگہ پہنچ گئی ہے کہ اب یا کبھی نہیں کا وقت آگیا ہے۔ آر یا پار ہوگا۔ عمران خان 30 جنوری تک الیکشن کی تاریخ لے گا۔ پی ڈی ایم کیلئے گیٹ نمبر 4بند ہوگیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








