بھارت میں یکم دسمبر سے ای روپیہ کے پائلٹ پروگرام کا آغاز ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت میں یکم دسمبر سے ای روپیہ کے پائلٹ پروگرام کا آغاز ہوگا
بھارت میں یکم دسمبر سے ای روپیہ کے پائلٹ پروگرام کا آغاز ہوگا

نئی دہلی: بھارت میں یکم دسمبر سے ای روپیہ کے پائلٹ پروگرام کا آغازہورہا ہے۔

بھارت کے مرکزی بینک کے مطابق یکم دسمبر کو ای روپیہ کے پائلٹ پروگرام کا آغاز ہوگا۔ ابتدا میں اس پروگرام کے تحت محدود افراد میں صارفین اور تاجروں کو شامل کرکے ایک ماہ تک جانچ پڑتال کی جائے گی جس کے بعد ہول سیل کے شعبے کو اس پائلٹ پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 4 شہر اور 4 بینک اس پائلٹ پروگرام کا حصہ ہونگے جس کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

پیوٹن کا بلاک چین پر مبنی بین الاقوامی ادائیگی کے نظام کا مطالبہ

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کو توقع ہے کہ اس ڈیجیٹل کرنسی سے نقد رقم پر انحصار کم ہوگا جبکہ لوگوں کو نجی کرپٹو کرنسی سے دور رکھنا ممکن ہوجائے گا۔

بینک کے مطابق ابتدائی ٹیسٹ کے نتائج کو دیکھتے ہوئے ڈیجیٹل کرنسی میں اضافی فیچرز اور ایپس کا اضافہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ آر بی آئی کی جانب سے گزشتہ کئی برس سے شہریوں کو کرپٹو ٹریڈنگ سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Related Posts