ملک معاشی طور پر تباہ، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

آج چھڑی بدلی، 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدلے گی، شیخ رشید
آج چھڑی بدلی، 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدلے گی، شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیرِ  داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک معاشی طور پر تباہ ہوگیا جبکہ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک معاشی طور پر تباہ ہوگیا جبکہ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔ آج سے ریسکیو آپریشن کا پہلا دن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 حنا ربانی کھر کے دورۂ افغانستان کا اعلامیہ جاری

ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اداروں کا سیاست سے دور ہونا تعریف کے قابل ہے لیکن ادارے اپنے عوام سے دور نہیں رہ سکتے۔ 1 ہفتے میں 2 صوبائی اسمبلیوں کا فیصلہ ہوجائے گا۔

ملک بھر میں معاشی صورتحال اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کے گلے کاٹ رہے ہیں اور یہ یورپ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔

قبل ازیں اپنے ٹوئٹر پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مؤقف تھا کہ صوبائی اسمبلیاں توڑیں تو الیکشن کرادیں گے۔ اب کہہ رہے ہیں کہ اسمبلیاں نہ توڑیں اور وقت پورا کریں۔

گزشتہ روز سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب ملکی معیشت اس جگہ پہنچ گئی ہے کہ اب یا کبھی نہیں کا وقت آگیا ہے۔ آر یا پار ہوگا۔ عمران خان 30 جنوری تک الیکشن کی تاریخ لے گا۔ پی ڈی ایم کیلئے گیٹ نمبر 4بند ہوگیا۔

Related Posts