وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے کمیٹی قائم کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے کمیٹی قائم کردی
وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے دباؤ پر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لئے کمیٹی قائم کردی۔

وزارتِ صحت کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی ادویات میں قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر کمیٹی قائم کردی ہے۔

اعلامیے کے مطابق حکومت کی جانب سے کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے جبکہ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل، ایازصادق اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

مقامی فارما سیوٹیکل انڈسٹری کی نمائندگی فاروق بخاری، زاہد سعید، قاضی منصور دلاور اور دیگر کریںگے جبکہ ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی نمائندگی ارم شاکر رحیم اور عائشہ ٹیمی حق کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

پیوٹن کا بلاک چین پر مبنی بین الاقوامی ادائیگی کے نظام کا مطالبہ

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی، اعلیٰ سطح کی کمیٹی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کا بھی ازسرنو جائزہ لے گی۔

فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا دباؤ، ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلئےکمیٹی قائم

وفاقی حکام کے مطابق پاکستانی فارماسیوٹیکل انڈسٹری نے تمام دواوں کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ ہے تاہم ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا تاحال کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا۔

Related Posts