اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملاقات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس سے قبل بدھ کو آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے ایک روز بعد چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر کو سپہ سالار کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ پوری قوم ان کی پاک فوج کے سربراہ کے طور پر ترقی پر خوش ہے اور اس سے عوام اور فوج کے درمیان اعتماد اور محبت کو مزید تقویت ملے گی۔
مزید پڑھیں:حکومت کی غیر سنجیدگی دہشت گردی کی بنیادی وجہ ہے۔فواد چوہدری
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو مزید بہتر بنانے میں قابل افسر کی قیادت اہم ہوگی۔انہوں نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور قومی سلامتی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








