وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے صاحبزادے مونس الہٰی کے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے متعلق بیان کی تصدیق کردی۔
ایک بیان میں چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی طرف جاتے جاتے اللّٰہ نے راستہ تبدیل کیا اور راستہ دکھانے کے لیے اللّٰہ نے باجوہ صاحب کو بھیج دیا۔
یہ بھی پڑھیں:
کیماڑی سی فوڈ اسٹریٹ: سمندری خوراک کی سوغات کا ‘لذیذ’ میلہ
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مونس الٰہی کے بعد ان کے والد پرویز الہٰی نے بھی کہہ دیا کہ عمران کا ساتھ دینے کے لیے آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا۔
پرویز الہٰی نے بتایا کہ انہیں جنرل باجوہ نے کہا تھا آپ کا اور آپ کے دوستوں کا عمران خان والا راستہ بہتر ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








