افغان صوبہ بلخ کے شہر مزار شریف میں زور دار دھماکا،5 افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

افغان شہر بلخ میں زور دار دھماکا،5 افراد جاں بحق
افغان شہر بلخ میں زور دار دھماکا،5 افراد جاں بحق

کابل: افغان شہر بلخ میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 5افراد لقمہ اجل بن گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ منگل کی صبح شمالی افغانستان کے شہر بلخ میں ایک آئل کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ منگل کی صبح 7 بجے کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق فوری طور پر دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔سیکورٹی اداروں کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Posts