اسلام آباد: شہر اقتدار کے سب سے بڑے شاپنگ مال سینٹورس کو ایک بار پھر سیل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تاجر برادری کے احتجاج کے بعد سینٹورس مال کو چاروں اطراف سے خار دار تاریں لگا کر سیل کیا گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری سینٹورس مال کے اطراف میں تعینات کردی گئی ہے۔
مال کو جاری کئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول اور فائر سیفٹی کے بتائے گئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے جبکہ آگ سے عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ازالہ نہیں کیا گیا۔
سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول اور اسلام آباد انتظامیہ نے رات گئے سنٹورس مال سے گارڈز اور مال انتظامیہ کو باہرنکال کر مال کو سیل کیا تھا۔
مزید پڑھیں:ینگ ڈاکٹرز کی او پی ڈی میں ہڑتال سے ہزاروں مریض رُل گے
سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول کی جانب سے سینٹورس مال کو سیل کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول نے دروازے پر نوٹس لگایا ہے کہ سینٹورس مال کو غیر قانونی استعمال پر سیل کیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








