سعودی عرب نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کو40 لاکھ ڈالرکی رقم عطیہ کے طورپردی ہے۔
اسلام آباد میں متعیّن سعودی سفیرنواف بن سعیدالمالکی نے ایک ٹویٹ میں اسلامی یونیورسٹی کی اس مالی اعانت کی اطلاع دی ہے اوراس پراپنی اورسعودی سفارت خانہ میں تعینات اپنے رفقاء کی جانب سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزاوران کےولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ اداکیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
بینک ایل سی کھولنے پر تیار نہ ہوئے، روس سے گندم کی درآمد مشکلات کا شکار
انھوں نے کہا کہ ’’میں شاہ سلمان اورسعودی ولی عہد کا تہ دل سےشکرگزارہوں،جنھوں نےبین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کےلیےچارملین ڈالر کی معاونت کی ہے اورجامعہ ،اس کی انتظامیہ کی ترقی وخوش حالی کےلیے نیک خواہشات کااظہارکیاہے‘‘۔
میں اپنی اورسفارتخانہ إسلام آبادمیں اپنے رفقا کی طرف سے خادم حرمین شریفین اور ان کےولی عہد-اللہ دونوں کی حفاظت فرماٸے-کا تہہ دل سےشکرگزارہوں،جنہوں نےبین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کےلیےچار ملین ڈالر معاونت کےساتھ یونیورسٹی،انتظامیہ کی ترقی،خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ pic.twitter.com/mWqUY3g8E5
— نواف بن سعيد المالكي (@AmbassadorNawaf) December 6, 2022
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اس خطیرفراخدلانہ امداد سے مالی مشکلات سے دوچاربین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کو اپنے مسائل پر قابوپانے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ وہ اپنے ان ترقیاتی منصوبوں کوعملی جامہ پہنا سکے گی جو مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے التوا کا شکار ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








