لاہور میں شہباز گِل کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور میں شہباز گِل کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج
لاہور میں شہباز گِل کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شہباز گل کے خلاف مانگا منڈی لاہور میں جمعرات کو ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں محمد اشفاق نامی شہری کی شکایت پر پی ٹی آئی کے سینئر سیاستدان شہباز گل کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی گئی۔

پنجاب پولیس نے دفعہ 153-A، 131-A، 500 اور 505 کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔

واضح رہے کہ شہباز گل کے خلاف ہفتہ کو قلعہ عبداللہ کے علاقے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شہباز گل کے خلاف عزیز اللہ کی شکایت پر ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت اور تشدد پر اکسانے کے الزام میں درج کی گئی۔

مزید پڑھیں:ارشد شریف کا قتل کنٹریکٹ جاب ہے، اعتزاز احسن کا دعویٰ

قبل ازیں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر بغاوت کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ملتوی کر دی۔

Related Posts