سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
سندھ کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

کراچی: حکومت سندھ نے جمعرات کو صوبے بھر کے اسکولوں اور کالجوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں 21 سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

یہ اعلان وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی منظوری کے بعد کیا گیا، اور اس کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، ڈاکٹر سیف الرحمان نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات

صوبے کے تمام سکول اور کالج 2 جنوری 2023 سے دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کردیں گے۔

Related Posts