اسلام آباد: ملک میں جاری معاشی و سیاسی بحران کے تناظر میں پاکستان کے 37 فیصد شہری وطن چھوڑنے کے خواہش مند ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ)، کے سروے میں اہم حقائق سامنے آگئے۔ پائیڈ ایک پوسٹ گریجویٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور اسلام آباد کے نواح میں واقع ایک پبلک پالیسی تھنک ٹینک ہے جو وفاقی حکومت کے ماتحت کام کرتا ہے۔
بلوچستان ہائیکورٹ، اعظم سواتی کیخلاف تمام مقدمات خارج کرنے کا حکم
سروے رپورٹ میں پتہ چلا کہ 37 فیصد پاکستانی ہر ممکنہ صورت میں بیرون ملک چلے جائیں گے۔ تحقیق سے پتہ چلا کہ بلوچستان کے 42 فیصد باشندے پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں جو چاروں صوبوں میں سب سے زیادہ ہے۔ اس کے بعد کے پی کے اور سندھ کے لوگ ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔

پنجاب میں یہ شرح سب سے کم ہے جہاں 35 فیصد شہری ملک چھوڑنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ کشمیریوں کا پاکستان چھوڑنے کا امکان سب سے زیادہ یعنی 44 فیصد ہے۔ اس کے بعد گلگت بلتستان کا نمبر آتا ہے۔ اسلام آباد میں ایسے لوگوں کی سب سے کم فیصد ہے جو وطن چھوڑنا چاہتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








