لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کارکن الیکشن کی تیاری کریں، مافیاز کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ چور اقتدار پر قابض ہیں، عام انتخابات ہی تمام مسائل کا واحد حل ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وائٹ کالر کرائم پکڑنا پہلے ہی مشکل تھا، نیب قوانین میں ترمیم سے اب ناممکن ہوگیا ہے۔
Chairman PTI Imran Khan’s message on International Anti Corruption Day pic.twitter.com/pQrpEHRKxi
— PTI (@PTIofficial) December 9, 2022
ملک تباہ اس وقت ہوتا ہے جب طاقتور اربوں روپے کی چوری کرتا ہے اور ملک کا پیسہ بیرون ملک بھجوا دیتے ہیں جس سے ملک کمزور ہوجاتا ہے۔
تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ بڑی کرپشن نہیں پکڑیں گے تب تک ملک خوشحال نہیں ہو سکتا۔ ملک تب ترقی کرے گا جب قانونی کی حکمرانی ہوگی۔
مزید پڑھیں:اسمبلیاں توڑیں، لگ پتا جائے گا، رانا ثناء اللہ کا عمران خان کو بڑا چیلنج
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب تک ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے۔ وہی چور دوبارہ حکومت میں آکر بیٹھ گئے ہیں اور خود کو چوری کا لائسنس دے دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








