ملتان ٹیسٹ، پاکستان نے انگلینڈ کو 275رنز پر آؤٹ کردیا، جیتنے کیلئے 355 کا ہدف

تازہ ترین

تازہ ترین

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے تیسرے روز کے کھیل میں پاکستان کے بولرز نے انگلینڈ کو دوسری اننگز میں 275رنز پر آؤٹ کردیا ہے۔ میچ جیتنے کیلئے 355رنز کا ہدف مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے پہلے ہی سیشن میں انگلینڈ نے 5 وکٹس کے نقصان پر 202 رنز کے ساتھ دوسری اننگز کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا تو 256 کے مجموعی اسکور پر کپتان بین اسٹوکس آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

 فیفا میں مراکش کی فتح، اسرائیلی فورسز فلسطینیوں پر ٹوٹ پڑی

بین اسٹوکس کا کیچ محمد نواز کی گیند پر محمد علی نے پکڑا۔ تھوڑی ہی دیر بعد 259 کے مجموعی اسکور پر اولی رابنسن بھی ابرار احمد کی گیند پر بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ 270 کے مجموعی اسکور پر مارک ووڈ بھی 6رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

مارک ووڈ کا کیچ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زاہد محمود کی گیند پر پکڑا۔ بعد ازاں ہیری بروک بھی 271 کے مجموعی اسکور پر 108 رنز بنانے کے بعد زاہد محمود کی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

جیمز اینڈرسن انگلینڈ کی جانب سے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے جو 275کے مجموعی اسکور پر زاہد محمود کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کو سیریز میں 1 صفر سے برتری حاصل ہے۔ اگر پاکستان آج کا میچ جیت گیا تو سیریز برابر ہوجائے گی۔

 

Related Posts