حکومت نے نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزارتِ قانون نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو خط لکھ دیا جس کے مطابق نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کردی گئی ہے۔

نیب نے ملازمت کو سول سروس آکوپیشنل گروپ ڈکلیئر کرنے کی سمری بھیجی تھی، جس پر وزارت قانون نے نیب کو خط بھیج دیا۔

وفاقی حکومت نے نیب کی خود مختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کرتے ہوئے چیئرمین نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی تجویز بھی رد کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم نے طارق فاطمی کو معاونِ خصوصی کوآرڈینیشن تعینات کردیا

اس سلسلے میں لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ تجویز منظور کرنے سے نیب خودمختار ادارہ نہیں رہے گا۔

وزارت قانون کے خط کے مطابق تجویز منظور کرنے سے چیئرمین نیب کی خود مختاری بھی ختم ہوجائے گی، نیب کی ملازمت کو سول سرونٹس ڈکلیئر نہیں کیا جا سکتا۔

Related Posts